49

ٹِک ٹاک کا ’ٹِک ٹاک ناؤ‘ نامی نیا فیچر متعارف کرانے کا اعلان

بیجنگ: دلچسپ مواد تخلیق مرکز کی حیثیت سے ٹک ٹاک نےآج اپنے تخلیقی ٹولز کو وسعت دینے کا اعلان کیا ہے۔ ان ٹولز کو متعارف کرانے کا مقصد ٹک ٹاک ناؤ (TikTok Now) کے ساتھ پلیٹ فارم پر حقیقی اور فوری رابطوں کا فروغ جاری رکھنا ہے۔

ٹک ٹاک ناؤ،اب ٹک ٹاک پر تفریح فراہم کرنے اور رابطہ قائم کرنے کا بالکل نیا طریقہ ہے- روزانہ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے کا تجربہ ہے جس میں استعمال کرنے والے اپنے انتہائی حقیقی  لمحات ایسے لوگوں کے ساتھ شیئر کرتے ہیں جو اْن کی زندگی میں انتہائی اہمیت رکھتے ہیں۔ٹک ٹاک ناؤ اب پورے نئے اورایسے تخلیقی تجربے کےلیے تصدیق فراہم کرتا ہے جو اُن کے قریب کمیونٹیز کے ساتھ مربوط ہوتے ہیں۔

استعمال میں زیادہ آسان فارمیٹ کے ذریعے گہرے رابطوں کو ممکن اورزیادہ تفریح کےلیے ٹک ٹاک ناؤ استعمال کرنےوالوں اور اْن کے دوستوں کو اپنی ڈیوائس کا فرنٹ اور بیک کیمرا استعمال کرتے ہوئے ایسے لمحات گرفت میں لانے کی دعوت دیتا ہےجب وہ کچھ کر رہے ہوں۔

استعمال کرنے والوں سے روزانہ کہا جاتا ہے کہ وہ، ایسے وقت پر،جب کچھ کر رہے ہوں،10 سیکنڈز کی ویڈیو بنائیں یا پھرایک ساکت تصویر بنائیں جسے وہ فوری طور پراور آسانی سے اپ لوڈ کر سکیں۔

ٹِک ٹاک آئندہ ہفتوں میں ٹک ٹاک ناؤ کی آزمائش کرنے جارہا ہے۔بعض ممالک میں، ٹک ٹاک ناؤ ایک علیحدہ ایپ کے طور پر  جبکہ کچھ ممالک میں یہ فیچر ٹک ٹاک ایپ میں میسر ہوگا۔

اپنے ٹک ٹاک کے تجربہ پر کنٹرول برقرار رکھنے کی غرض سے اوربااختیار بناتے ہوئے ٹک ٹاک ناؤ کو کمیونٹی کا تحفظ اور پرائیویسی ذہن میں رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔تخلیق کرنے والوں کو یہ فیصلہ کرنے کا اختیار دیا گیا ہے کہ اْن کا مواد کون دیکھ سکتا ہے اور اْس میں مشغول ہو سکتا ہے۔

ٹاک ٹاک اپنی کمیونٹی کےتحفظ کا انتہائی احتیاط سےجائزہ لیتاہےاوربالخصوص نوجوان افراد کی بہبودکےلیے اْس کے حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔ صارف اگر 16 سے سال سے کم عمر فرد ہے، ٹک ٹاک ناؤ ایپ پر بھی،بالکل ٹک ٹاک کی طرح، اپنا اکاؤنٹ بناتا ہے،ابتدائی طور پراْن کا اکاؤنٹ  پرائیویٹ ہو گا۔ایسے افراد جن کی عمر 18 سے سے کم ہے، وہ   Explore  فیڈ پر اپنا  مواد شیئر نہیں کر سکیں گے جبکہ ایسے افراد جن کی عمریں 13 سے 15 سال کے درمیان ہیں، ان کے لیے  Comment کرنے کا آپشن، اْن کے دوستوں تک محدود ہوگا تاکہ انہیں غیرضروری تعامل کے خلاف تحفظ میں مدد فراہم کی جاسکے۔

ایسے افراد جن کی عمر 18 سال سے زیادہ ہے، اْنہیں شیئرنگ کے لیے زیادہ سیٹنگز دستیاب ہوں گی۔ باہمی دوستوں کے ساتھ شیئرنگ کے علاوہ، وہ اِس بات کا بھی انتخاب کر سکیں گے کہ وہ اپنی پوسٹس ٹک ٹاک ناؤکمیونٹی میں بڑے پیمانے پر شیئر کر سکیں، جس کا انحصار، اْن کی اختیار کردہ پرائیویسی کی سیٹنگز پر ہو گا۔ ابتدائی سیٹنگ “Friends can view” ہے۔

ٹک ٹاک ناؤمیں پرائیویسی کی سیٹنگ تبدیل کرنے کےلیے Postاسکرین پر جانے کے بعد Friends can viewپر ٹیپ کر کے اپنی ٹک ٹاک ناؤ پوسٹس کےلیے ایسے لوگوں کا انتخاب کیا جا سکتا جنہیں آپ دیکھنے کی اجازت دینا چاہتے ہیں۔ اس طرحFriends can view میں کوئی بھی شخص جو آپ کو فالو کرتا ہے اور جسے آپ فالو کرتے ہیں،ٹک ٹاک ناؤپر دیکھ سکتے ہیں جبکہ Everyone کے ایریا میں کوئی بھی شخص آپ کی ٹک ٹاک ناؤپوسٹس دیکھ سکتا ہے۔یہ بات ذہن میں رکھتے ہوئے کہ ایسے افراد جو آپ کو فالو نہیں کرتے ہیں، یا آپ جنھیں فالو نہیں کرتے ہیں، وہ آپ کی ٹک ٹاک ناؤ پوسٹس پر تبصرہ نہ کر سکیں گے یا تعامل کر سکیں گے۔

ٹک ٹاک نےاپنی کمیونٹی کےلیے ہمیشہ بے جوڑ طریقے پیش کیے ہیں تاکہ مصدقہ روابط پیدا کیے جا سکیں اور اس طرح وہ ٹک ٹاپ پر تفریح کرنا جاری رکھ سکیں۔ ٹک ٹاک ناؤآئندہ ہفتوں میں دنیا بھر کےلیے لوگوں کے لیے پیش کر دیا جائےگا۔ ٹک ٹاک اپنی کمیونٹی سے سیکھنے اور اپنے تجربے میں بہتری اور وسعت دینے کے لیے پر جوش ہے۔