428

پشاور ٗ اندھا دھند فائرنگ سے 2جوانسالہ خواتین قتل

پشاور۔پشاورکے علاقہ پشتہ خرہ پاؤکہ میں نامعلوم سفاک قاتلوں نے اندھا دھند فائرنگ کرکے دو جوان سالہ خواتین کو موت کے گھاٹ اتار دیا ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے قتل ہونے والی ایک خاتون کی شناخت ہوگئی ہے جبکہ پولیس نے دونوں خواتین کی نعشیں پوسٹمارٹم کیلئے بھجوا کر نامعلوم قاتلوں کا سراغ لگانے کیلئے تفتیش شروع کردی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پشتہ خرہ کے علاقہ پاؤکہ روڈ پر دو خواتین پیدل بازار جارہی تھیں کہ اس دوران نامعلوم مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا اورخود ارتکاب جرم کے بعد موقع سے فرارہوگئے واقعہ کی اطلاع ملنے پر فوری طورپر مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی مگراس د وران دونوں خواتین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جان بحق ہوگئیں ۔

جاں بحق ہونیوالی دونوں خواتین کی عمریں بالترتیب24 اور27 سال کے قریب تھیں جاں بحق ہونیوالی ایک خاتون سے برآمد ہونے والے شناختی کارڈ سے اس کی شناخت ہوگئی جس کے مطابق اس کا نام نور ضاء سکنہ سنگو لنڈی بالا ہے جبکہ دوسری خاتون کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی پولیس نے دونوں خواتین کی نعشیں پوسٹمارٹم کیلئے بھجوا کر قاتلوں کی تلاش کیلئے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔