32

غلاف کعبہ کی درستگی اور مرمت کا کام مکمل کرلیا گیا

مسجد الحرام میں کسویٰ فیکٹری کے ماہرین نے غلاف کعبہ کی درستگی اور مرمت کا کام مکمل کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق غلاف کعبہ کی درستگی اور مرمت کے کام میں ماہر کاریگروں نے حصہ لیا۔

حرمین شریفین انتظامیہ کے مطابق غلاف کعبہ کی اصلاح اور مرمت کا کام سال میں کئی بار کیا جاتا ہے، زائرین کی وجہ سے غلاف کعبہ کو مرمت کی ضرورت پڑتی ہے۔

کسویٰ فیکٹری کے ماہر کاریگروں کی ٹیم غلاف کعبہ کی اصلاح و مرمت کے کام میں حصہ لیتی ہے اور غلاف کعبہ کو اس کی اصل شکل میں بحال رکھنے کا کام کرتی ہے۔

غلاف کعبہ کو رکن یمانی سمیت حجر اسود اور چاروں اطراف سے مرمت کیا جاتا ہے۔