جڑانوالہ: نجی سیکورٹی کمپنی کا ڈرائیور کروڑوں روپے سے بھری بینک کی کیش وین لیکر فرار ہوگیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق سیکورٹی گارڈ بینک کیش دینے کی غرض سے اواگت کے علاقے میں نجی بینک کی شاخ گیا تھا لیکن وہ رقم بینک میں پہنچانے کی بجائے باہر سے ہی وین لے کر فرار ہوگیا۔
ڈرائیور کی شناخت عبدالعزیز کے نام سے ہوئی جو گوجرہ کا رہائشی ہے۔ ڈرائیور نے رقم نکال کر وین چک نمبر 109 گ ب کے قریب ایک سنسان مقام پر چھوڑی اور فرار ہوگیا۔ بینک عملے کے مطابق وین میں مبینہ طور پر چار کروڑ71لاکھ کی رقم موجود تھی۔
ایس پی جڑانوالہ ارتضٰی کمیل نے کہا ہے کہ ابھی رقم کا تعین کیا جارہا ہے، ملزمان کو جلد رقم سمیت گرفتار کرلیں گے۔