29

صارفین کے لیے آئی فون 14 کے پری آرڈر کا آغاز

کیلیفورنیا: ایپل نے اپنے آئی فون 14 سیریز کی رُونمائی کے بعد صارفین کے لیے پری آرڈر شروع کردی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی فون 14 پلس  کے علاوہ تمام ماڈلز کی پری بُکنگ جن ممالک کے لیے شروع کی گئی ہے ان میں آسٹریلیا، کینیڈا، چین، فرانس، جرمنی، بھارت، اٹلی، جاپان، سنگاپور، اسپین، تھائی لینڈ، متحدہ عرب امارات، برطانیہ، امریکا اور دیگر 30 ممالک شامل ہیں۔

ایپل کا آن لائن اسٹور آج کوآرڈینیٹڈ یونیورسل ٹائم (UTC) کے مطابق دوپہر 12 بجے کھولا گیا۔

آئی فون 14، 14 پرو اور 14 پرومیکس کی شپمنٹ کی شروعات 16 ستمبر سے متوقع ہے جبکہ 14 پلس کی بُکنگ 7 اکتوبر سے شروع ہوگی۔

پری بُکنگ کے دوسرے دور میں جو ممالک آئی فون کی بُکنگ کراسکیں گے ان میں ملائیشیا، ترکیہ اور 20 دیگر ممالک شامل ہیں۔ ان ممالک کو پری بکنگ کے لیے 23 ستمبر تک کا انتظار کرنا پڑے گا جبکہ ان کے آرڈر 30 ستمبر تک پہنچائے جائیں گے۔

واضح رہے ایپل نے 7 ستمبر کو آئی فون سیزیر کا 14 ایڈیشن متعارف کرایا ہے۔جس میں ایمرجنسی سیٹلائیٹ کنیکٹیویٹی اور کار کریش ڈیٹیکشن ٹیکنالوجی کے فیچرز شامل کیے گئے ہیں۔

آئی فون 14 کے تمام ماڈلز کی بیس قیمتیں یہ ہیں:

تصویر: GSMArena

تصویر: GSMArena