پشاور۔خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال اتھارٹی کے فعال ہونے کے بعد محکمہ صحت کے سینٹری انسپکٹروں سے اختیارات واپس لیکر انہیں کام سے روک دیا گیا ہے جبکہ محکمہ خوراک سے بھی اختیارات واپس لئے جا رہے ہیں صوبے بھر میں محکمہ صحت کے ڈسٹرکٹ و تحصیل فوڈ انسپکٹروں اورعملے کو پولیو سیکشن یادیگر ڈیپارٹمنٹس میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔
صوبائی حکومت کی جانب سے معیاری خوراک فراہم کرنے اور ناقص کوالٹی کے خلاف کاروائی کرنے کے لئے صوبائی فوڈ سیکرٹری اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی قائم کی گئی ہے جو آئندہ چند روز میں باقاعدہ طور پرکام شروع کردیگی جس کے بعد خوراک کی چیکنگ کے اختیارات محکمہ صحت اور محکمہ خوراک ٗ ٹاؤن انتظامیہ سے لیکر فوڈ سیفٹی اینڈ حلال اتھارٹی کے حوالے کر دیا جائے گا۔
344