90

نیا یو ایس بی اسٹینڈر جلد متعارف کرائے جانے کا امکان

یو ایس بی پورٹس کے بغیر موجودہ عہد کی ڈیوائسز کسی کام کی نہیں۔

فونز کو چارج کرنا ہو یا کمپیوٹر پر ڈیوائسز کو کنکٹ کرنا ہو، یو ایس بی پورٹس کے بغیر ایسا ممکن نہیں۔

اب اس کا نیا اسٹینڈرڈ جلد متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

یو ایس بی کا نیا ورژن پہلے سے زیادہ تیز رفتار ہے ۔

یو ایس بی پروموٹر گروپ نے اعلان کیا ہے کہ یو ایس بی ورژن 2.0 اسٹینڈرڈ کو جلد متعارف کرایا جائے گا۔

یہ نیا ورژن اس وقت دستیاب یو ایس بی 4 کے مقابلے میں زیادہ تیز رفتار اور بہتر ہوگا۔

اس نئے ورژن میں bandwidth کو دگنا بڑھا دیا گیا ہے اور وہ 40 جی بی پی ایس کی بجائے 80 جی بی پی ایس پر کام کرسکے گا۔

زیادہ حیران کن بات یہ ہے کہ نیا اسٹینڈرڈ موجودہ یو ایس بی کیبلز پر بھی کام کرسکے گا، جس کا مطلب یہ ہے کہ موجود 40 جی بی پی ایس bandwidth والی یو ایس بی سی پورٹس کی رفتار بڑھ جائے گی۔

کمپنی کے بیان میں یہ وضاحت نہیں کی گئی کہ ایسا کیسے ممکن ہوگا۔

ابھی یہ بھی معلوم نہیں کہ یو ایس بی کا نیا ورژن کب تک صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔

البتہ کمپنی نے بتایا کہ اس وقت ڈویلپرز کے ساتھ مل کر کام کیا جارہا ہے تو یہ کہا جاسکتا ہے کہ ہم تک اسے پہنچنے کے لیے مزید کچھ عرصہ لگ سکتا ہے۔