78

کالا چشمہ گانے کا چرچا چھ سال بعد کیوں ؟

بالی وڈ فلم بار بار دیکھو کا گانا کالا چشمہ 1990 کے پنجابی گانے کا ریمیک ہے۔ اس گانے پر رواں برس Quick Style ڈانسر گروپ نے پرفارم کیا جس کے بعد سے ہی اس گانے نے انٹرنیٹ پر ایک بار پھر دھوم مچا دی ہے ۔

یہ ٹریک اس وقت ایک بار پھر توجہ کا مرکز اس وقت بنا کہ کوئیک اسٹائل نامی ڈانسرز گروپ نے اوسلو میں ہونے والی ایک تقریب میں اس پر پرفارم کیا

کوئیک اسٹائل کی پرفارمنس نےگانے کو پھر وائرل کیا

کوئیک اسائل کی ڈانس پرفارمنس ، ڈانسرز ان کے ڈانس مووز کواتنا سراہا گیا کہ کالا چشمہ کا میوزکل ٹریک ایک بار پھر وائرل ہونا شروع ہو گیا۔ اس ڈانس گروپ کو ناروے میں بنایا گیا ۔ کوئیک اسٹائل ڈانس گروپ کے پرفارمرز کا تعلق دنیا کے مختلف حصوں سے ہے ۔

کوئیک اسٹائل ڈانس گروپ کی اس گانے پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ہالی وڈ ٹاک شو ہوسٹ جیمی فالن نے گلوکارہ ڈیمی لواٹو کے ساتھ ڈانس کیا ۔

اس گانے پر افریقن بچوں نے بھی اپنے انداز میں ڈانس کیا ۔یہی نہیں بلکہ اسپورٹس گراونڈ میں بھی کھلاڑیوں نے اپنی کامیابی کا جشن منانے کے لئے اس میوزیکل ٹریک پر ڈانس کیا ۔

کیا کالا چشمہ گانا ریمیک ہے ؟؟

2016 میں کترینہ کیف اورسدھارت ملہوترا کی فلم بار بار دیکھو کا ڈانس نمبر مقبول ترین گانوں میں شمار ہوا ۔ جسے اب تک اسی کروڑ سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے

لیکن یہ بالی وڈ سانگ بھی 90 کی دہائی کے ایک پنجابی گیت کا ریمیکس ہے ۔ جوکہ اینجل ریکارڈز نے پیش کیا اس گانے کو 90 کی دہائی میں امر ارشی نے گایا ۔