راولپنڈی میں بچوں سمیت نوجوانوں کو نازیبا فلمیں دکھانے والے 2 افراد کوگرفتار کرلیا گیا۔
راولپنڈی میں تھانہ پیرودھائی پولیس نے کمسن بچوں سمیت نوجوانوں کو نازیبا فلمیں دکھانے میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرکے ویڈیوز اور آلات برآمد کرلیے۔
پولیس کے مطابق اطلاع ملنے پر ایوان چوک میں ایک نیٹ سینڑ پر چھاپہ مارکرقابل اعتراض فلمیں اور آلات قبضے میں لے کر عثمان نامی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم کی فراہم کردہ معلومات پر سینٹر کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ایک اور نیٹ سینٹر پر چھاپہ مار کر ولایت شاہ نام کے شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔ سینٹر سے نازیبا ویڈیوز اورآلات بھی برآمد ہوئے۔
ایس ایچ او پیرودھائی اعزاز عظیم کا کہنا تھا ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے علاقے میں جہاں جہاں مکروہ دھندہ کیا جارہا ہے اس کا پتہ چلا کر مکمل طورپر قلع قمع کیا جائے گا اور ملوث عناصر کو کیفردار تک پہنچایا جائے گا۔