51

ترکی سے امدادی سامان لے کر خصوصی ٹرین پاکستان کے لیے روانہ

اسلام آباد: پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد ترکی کی جانب سے امدادی سامان بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے، اس حوالے سے سیلاب متاثرین کا امدادی سامان لے کر خصوصی ٹرین انقرہ سے پاکستان کے لیے روانہ ہو گئی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے ٹوئٹر بیان میں ترک صدر رجب طیب اِردوان سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سیلاب زدگان کی امداد کےلیے ترک صدر کے مشکور ہیں۔ ترکی  نے بڑے پیمانے پرپاکستان   کےلیے   امدادی سرگرمیاں شروع کی ہیں۔

وزیراعظم نے ٹوئٹر بیان میں مزید کہا کہ ترکی سےامدادی سامان لے کر اب تک 6 پروازیں پاکستان آچکی ہیں جب کہ کل مزید 2 پروازیں پاکستان پہنچیں گی۔ علاوہ ازیں امدادی سامان لے کر خصوصی ٹرین    انقرہ سے پاکستان کے لیے روانہ ہو گئی ہے۔