50

اینڈرائیڈ ایپس کو جلد آئی فون اور ونڈوز ڈیوائسز پر چلانا ممکن ہوگا

گوگل نے ایک نئی کراس ڈیوائس سافٹ وئیر ڈویلپمنٹ کٹ (ایس ڈی کے) کو متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔

کمپنی کے مطابق اس نئی کٹ میں ایسے ٹولز موجود ہیں جو اینڈرائیڈ ایپس کو دیگر آپریٹنگ سسٹمز پر کام کرنے والے اسمارٹ فونز، ٹیبلیٹس، ٹی وی اور دیگر میں چلانے کی سہولت فراہم کریں گے۔

گوگل نے بتایا کہ یہ کراس ڈیوائس کٹ وائی فائی، بلیو ٹوتھ اور الٹرا وائٹ بینڈ کو استعمال کرکے ملٹی ڈیوائس کنکٹویٹی سپورٹ فراہم کرے گی۔

گوگل کی نئی ٹیکنالوجی فوٹوگرافی کی دنیا بدل کر رکھ دے گی
گوگل سرچ کی نئی اپ ڈیٹ آپ کو ضرور پسند آئے گی
گوگل کا صارفین کو کروم براؤزر فوری اپ ڈیٹ کرنے کا مشورہ

اینڈرائیڈ صارفین اس کٹ میں موجود نیئر بائی شیئر فیچر کے ذریعے فائلز کو کروم او ایس اور اینڈرائیڈ پر کام کرنے والی دیگر ڈیوائسز پر ٹرانسفر کرسکتے ہیں۔

یہ کٹ فی الحال ڈویلپر پریویو میں ہی دستیاب ہے اور اینڈرائیڈ فونز پر ہی کام کرسکتی ہے۔

مگر گوگل کی جانب سے مستقبل میں دیگر آپریٹنگ سسٹمز بشمول آئی او ایس اور ونڈوز کے لیے بھی کٹ کی سپورٹ فراہم کی جائے گی۔

ابھی یہ فیچر ابتدائی مراحل میں ہے تو اینڈرائیڈ ڈیوائسز کو آئی او ایس یا دیگر آپریٹنگ سسٹم پر چلانا ممکن نہیں۔