126

چقندر کھانے سے صحت کیلئے بے شمار فوائد

چقندر (بیٹ روٹ) ایک جڑ والی سبزی ہے جسے سرخ چقندر، ٹیبل بیٹ، گارڈن بیٹ، یا صرف چقندر بھی کہا جاتا ہے۔

ضروری غذائی اجزاء سے بھرے چقندر فائبر، فولیٹ (وٹامن بی 9)، مینگنیز، پوٹاشیم، آئرن اور وٹامن سی کا بہترین ذریعہ ہیں۔

چقندر اور چقندر کا رس صحت کے بے شمار فوائد سے ذریعہ ہے، جن میں خون کی کمی پوری کرنا، خون کے بہاؤ میں بہتری، بلڈ پریشر کو کم کرنا اور ورزش کی کارکردگی میں اضافہ شامل ہے۔

ان میں سے بہت سے فوائد چقندر میں موجود غیر نامیاتی نائٹریٹ کے اعلیٰ مواد کی وجہ سے ہیں۔

کھانے میں چقندر کچے زیادہ مزیدار ہوتے ہیں لیکن اسے پتوں کے ساتھ پکا کر بھی کھایا جاسکتا ہے۔

چقندر کی بہت سی قسمیں ہیں، جن میں سے اکثر ان کے رنگ سے ممتاز ہیں، پیلا، سفید، گلابی، یا گہرا جامنی۔

غذایتی حقائق

۱۔ چقندر بنیادی طور پر پانی (87%)، کاربوہائیڈریٹ (8%) اور فائبر (23%) پر مشتمل ہوتا ہے۔

۲۔ کچا یا پکا ہوا چقندر تقریباً 8-10% کاربوہائیڈریٹ فراہم کرتا ہے۔

۳۔ چقندر میں فائبر زیادہ ہوتا ہے، ہر 3/4 کپ (100 گرام) چقندر تقریباً 2-3 گرام فائبر فراہم کرتا ہے۔

وٹامنز اور معدنیات

چقندر بہت سے ضروری وٹامنز اور معدنیات کا بہترین ذریعہ ہیں۔

۱۔ فولیٹ (وٹامن B9)۔ بی وٹامنز میں سے ایک، فولیٹ ٹشو کی عام نشو و نما اور سیل کے کام کیلئے بہت اہم ہے، یہ خاص طور پر حاملہ خواتین کیلئے ضروری ہے۔

۲۔ مینگنیز۔ ایک ضروری ٹریس عنصر، مینگنیز پورے اناج، پھلوں اور سبزیوں میں زیادہ مقدار میں پایا جاتا ہے۔

۳۔ پوٹاشیم۔ پوٹاشیم کی زیادہ مقدار بلڈ پریشر کی سطح کو کم کرنے اور دل کی صحت پر مثبت اثرات کا باعث بنتی ہے۔

۴۔ آئرن۔ آئرن آپ کے جسم میں بہت سے اہم کام کرتا ہے۔ یہ خون کے سرخ خلیوں میں آکسیجن کی نقل و حمل کیلئے ضروری ہے۔

چقندر کے صحت پر فوائد

۱۔ تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ چقندر یا اس کا رس چند گھنٹوں کے عرصے میں بلڈ پریشر کو 3-10 mm Hg تک کم کرسکتا ہے۔

۲۔ چقندر کا استعمال دوڑنے اور سائیکل چلانے کی کارکردگی کو بہتر بناتا ہے، قوت برداشت کو بڑھاتا ہے، آکسیجن کے استعمال کو بڑھاتا ہے اور مجموعی طور پر ورزش کی بہتر کارکردگی کا باعث بنتا ہے۔

۳۔ چقندر میں بیٹالینز نامی روغن ہوتا ہے، جس میں متعدد خصوصیات ہوتی ہیں۔ اس سے صحت کے کئی پہلوؤں کو فائدہ پہنچ سکتا ہے کیونکہ دائمی سوزش، موٹاپے، دل کی بیماری، جگر کی بیماری اور کینسر جیسی بیماریوں سے جڑی ہوئی ہے۔ چقندر سے سوزش سے لڑنے میں مدد ملتی ہے۔

۴۔ چقندر ہاضمے کے نظام کو بہتر بناتا ہے۔

۵۔ دماغی صحت کو قوت بخشتا ہے۔