73

دنیا کا انوکھا چڑیا گھر جہاں انسان قید اور جانور آزاد گھومتے ہیں

اکثر چڑیا گھروں میں جانوروں کو قید رکھا جاتا ہے جہاں انسان بے خوفی سے انہیں دیکھنے کے لیے آتے ہیں، مگر جس چڑیا گھر کی ہم بات کر رہے ہیں یہاں معاملہ الٹا ہے۔

جی ہاں! یہاں انسانوں کو قید اور جانوروں کو آزاد رکھا جاتا ہے۔ جانور بالکل آزاد گھومتے ہیں اور اپنی زندگی سے خوب لطف اندوز ہوتے ہیں۔

چین کے شہر چھونگ چھنگ میں واقع اس چڑیا گھر میں انسانوں کو ایک پنجرے میں قید کرنے کے بعد خطرناک جانوروں کے بالکل قریب چھوڑ دیا جاتا ہے۔

پنجرے کی سلاخوں پر گوشت باندھا جاتا ہے تاکہ شیر اس پر چمٹ جائیں اور لوگوں کو انہیں زیادہ قریب سے دیکھنے کا موقع میسر آ سکے۔ بعض اوقات تو جانور پنجرے کے اوپر چڑھ جاتے ہیں اور دیکھنے والوں پر خوف طاری ہو جاتا ہے۔

چین میں موجود اس چڑیا گھر کی ویڈیو کو ایک ٹوئٹر صارف کی جانب سے شیئر کیا گیا ہے جسے دیکھ کر ہر کوئی حیران رہ گیا۔ کیپشن میں لکھا گیا: ’یہ انسانوں کا چڑیا گھر ہے جہاں جانور ’خطرناک انسانوں‘ کو پنجرے میں بند دیکھ سکتے ہیں‘۔