84

موٹاپے کے سبب گرل فرینڈ نے چھوڑدیا

موٹاپے کا بہانہ بنا کر ساتھ چھوڑنے پر بھارتی ٹک ٹاکر نے گرل فرینڈ کو کرارا جواب دیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹک ٹاکر پووی کو اس کی گرل فرینڈ نے بے حد موٹا ہونے کے سبب چھوڑ دیا تھا جس پر پووی نے 70 کلو وزن کم کر کے گرل فرینڈ سمیت دنیا بھر کو ناصرف حیران بلکہ فربہ جسم رکھنے والے افراد کے لیے ایک مثال قائم کردی۔

پووی نے اپنی تصویروں کا خود ہی موازنہ کرتے ہوئے سوشل میڈیا انسٹاگرام پر دو تصویریں اپلوڈ کی ہیں جس میں سے ایک تصویر 14جنوری 2021 کی ہے جب پووی کا وزن 144 کلو ہے جبکہ دوسری 8 اگست 2022 کی ہے جس میں پووی کا وزن 74 کلو گرام ہے۔

 پووی نے 70 کلو وزن کم کر کے اپنے جسم کو ایک سیڈول ساخت میں ڈھال لیا ہے جسے دیکھ کر اب یقیناً اس کی گرل فرینڈ کو اپنے فیصلے پر پچھتاوا ہوگا۔

پووی اپنی تن سازی کی تصویریں اور ویڈیوز اپنے سوشل میڈیا پر بھی شیئر کرتے ہیں۔

گرل فرینڈ سے رشتہ ٹوٹ جانے کے بعد پووی نے خود کو سلم اور اسمارٹ بنانے کی ٹھانی تھی اور اب اپنے غصے کو مثبت مثال میں بدل دیا۔