70

سنگاپور نے ہم جنس پرستوں کے تعلقات پر پابندی کا قانون ختم کردیا

سنگاپور میں ہم جنس پرستوں کے جنسی تعلقات پر عائد پابندی کا قانون ختم کردیا گیا۔

سنگاپور کے وزیراعظم لی ہیسین لونگ نے قومی ٹی وی پر اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ہم جنس پرستوں کے جنسی تعلقات پرپابندی کے قانون کو منسوخ کرررہی ہے جس سے ملک میں ایسے تعلقات قانونی ہوجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مجے امید ہے 377 اے قانون کو ختم کرنے سے ملک کے ہم جنس پرستوں کو کچھ راحت ملے گی۔

واضح رہے کہ بھارت، تائیوان اور تھائی لینڈ کے بعد سنگاپور ہم جنس پرستی کو قانونی حیثیت دینے والا چوتھا ایشیائی ملک ہوگا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق سنگاپور میں ایل جی بی ٹی کے کارکنوں نے حکومت کے اس اقدام کو ’’انسانیت کی فتح“ قرار دیا ہے۔