اپر کوہستان میں پانچ روزہ انسدادپولیومہم کاآغازکر دیاگیا، پولیس کے مطابق ڈی پی او طاہر اقبال کی سربراہی میں انسداد پولیو مہم کے لیے سخت سکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں ،جگہ جگہ ناکہ بندیاں اور ضلع کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کو مزید موثربنادیاگیاہے ،
مہم کے دوران سکیورٹی مزید الرٹ کر دی گئی ہے،ضلع بھر میں انسداد پولیو مہم کی سکیورٹی پر381 پولیس افسران وجوان جبکہ 30 ایف سی کے اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔ضلع کے دونوںسرکلز میں ٹیموں کی سکیورٹی کی براہ راست نگرانی ایس ڈی پی اوز خود کر رہے ہیں۔ضلع بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر کے پولیو ٹیموں کی نگرانی کی جارہی ہے۔
بچوں کے والدین سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ انسداد پولیو ٹیموں کے اراکین سے بھر پور تعاون کریں اور اپنے پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں اور ملک و قوم کا مستقبل محفوظ بنائیں۔پولیومہم 22سے 26اگست تک پورے ضلع میں جاری رہے گی ۔