108

پولیس پر تشدد اور جنسی زیادتی کے جھوٹے الزامات لگانے پر یوٹیوبر جمیل فاروقی گرفتار

اسلام آباد پولیس پر تشدد اور جنسی زیادتی کے  جھوٹے الزامات لگانے پر یوٹیوبر جمیل فاروقی کو کراچی سے گرفتار کرلیاگیا۔

اسلام آباد  پولیس نے بذریعہ ٹوئٹر اکاؤنٹ یوٹیوبر جمیل  فاروقی  کی گرفتاری کی تصدیق کی۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہےکہ ملزم جمیل فاروقی نے اسلام آباد پولیس پر جھوٹا الزام لگایا تھا،  اس کے خلاف تھانہ رمنا میں مقدمہ درج ہے۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق ملزم نے پولیس پرشہباز شبیر پر جسمانی اور جنسی تشدد کا الزام لگایا تھا۔

ترجمان کے مطابق اشتعال انگیز، من گھڑت اور جھوٹے الزامات لگانے والوں کے خلاف اسلام آباد کیپٹل پولیس نے کارروائی کا عندیہ دیا تھا۔