45

99 سالہ معمر خاتون کا اپنے خاندان کے 100 ویں بچے کا استقبال

99 سالہ معمر خاتون نے اپنے خاندان کے 100 ویں بچے کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ ان کی دیرینہ خواہش پوری ہوگئی ہے۔

مارگرائٹ کولر جہاں طویل عمر پانے والی خوش قسمت خاتون ہیں وہیں انہوں نے اس ماہ اپنا ایک خواب بھی مکمل ہوتے دیکھ لیا۔

خاتون کا کہنا تھا کہ وہ خوش قسمت ترین ہیں کہ انہیں اپنے خاندان کے 100 ویں بچے کو گود میں اٹھانا نصیب ہوا، ان کا خواب تھا کہ ان کی ایک بڑی فیملی ہو۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مارگریٹ جب بیوہ ہوئیں تو اس وقت وہ 11 بچوں کی ماں اور 56 پرپوتے، پرپوتیاں اور پر نواسے نواسیاں رکھنے والی خاتون تھیں۔

مارگرائٹ کے مطابق ان کی نسل کے 100 ویں بچے کا نام ان کے مرحوم شوہر ولیم کے نام پر رکھا گیا جو 4 اگست کو پیدا ہوا۔

معمر خاتون نے بتایا کہ یہ 100 کی ریس تھی جس میں ان کی کزن مقررہ تاریخوں پر  99 پرپوتے پوتیاں اور پر نواسے نواسیاں رکھنے والی شخصیت  بنی لیکن  وہ ایک بچے کے اضافے کے ساتھ 100 پرپوتے پوتیاں اور پر نواسے نواسیاں رکھنے والی بن گئی ہیں جس پر وہ خاصی خوش ہیں۔