54

برطانیہ میں طوفانی بارش کے بعد سیلابی صورتحال

برطانیہ میں طوفانی بارش کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطاابق پیر کو کارن وال اور ڈیون سمیت دیگر کاؤنٹیز میں موسلا دھار بارشوں کے باعث سڑکوں پر سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی اور سڑکیں تالاب کا منظر کا منظر پیش کرنے لگیں۔

برطانوی محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر حصوں میں شدید بارش کے باعث سیلابی صورتحال اور سفری مشکلات کی وارننگ جاری کی ہے۔

قبل ازیں برطانوی محکمہ موسمیات نے منگل اور بدھ کو گرج چمک کے ساتھ بارش کی دو یلو وارننگز جاری کی تھیں جن میں ممکنہ سفری رکاوٹ، بجلی کی بندش، ژالہ باری اور آسمانی بجلی گرنے کے امکان کی پیش گوئی کی گئی تھی۔

بارش کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے، گزشتہ ہفتے طویل گرمی کی لہر نے چارلووڈ، سرے میں اتوار کے روز درجہ حرارت 34.9C پر دیکھا گیا تھا۔