66

روضہ رسول ﷺ پر ٹھہرنے کا وقت اب 10 منٹ مقرر

سعودی وزارت حج  و عمرہ نے روضہ رسولﷺ پر ٹھہرنے کا وقت مقرر کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ  نے تصدیق کی ہے کہ ریاض الجنہ میں ٹھہرنے کا وقت اب 10 منٹ مقرر کیا گیا ہے۔

ریاض الجنہ کی زیارت کے خواہش مند افراد توکلنا اور اعتمرنا ایپلی کیشن کے ذریعے پرمٹ حاصل کرنے کے پابند ہیں۔

غیرملکی عمرہ زائرین کیلئے پی سی آر ٹیسٹ اورکورونا ویکسین سرٹیفکیٹ کی شرط ختم
سعودی شہریوں اور سعودی عرب میں مقیم غیرملکیوں کے عمرہ کرنے پرعارضی پابندی


یاد رہے کہ حج سیزن میں زائرین کو کسی بھی مشکل سے بچانے کے لیے روضہ رسولﷺ پر ٹھہرنے کا دورانیہ 7 منٹ مقرر کیا گیا تھا۔

اس سے قبل وزارت حج کے ترجمان ہشام سعید نے تصدیق کی تھی کہ حالیہ سیزن میں ریاض الجنہ کے لیے 10 ملین پرمٹ جاری کیے گئے۔