273

امریکہ کی خود کارگاڑیوں کا مستقبل تاریک

کیلی فورنیا۔ حال ہی میں ایجاد کیے گئے خود کارگاڑیوں کا مستقبل تاریک ہوتا دکھائی دے رہا ہے کیونکہ گذشتہ دنوں امریکی ریاست کیلی فورنیا میں دو خود کار گاڑیوں کو الگ الگ خوفناک حادثہ پیش آئے ہیں ۔ان میں سے ایک گاڑی مالک کا کہنا ہے کہ دوران سفر اُن کی گاڑی آٹو پائلٹ موڈ پر تھی جو بے قابو ہو کر آگ بجھانے والی گاڑی سے ٹکرا گئی ‘ جس سے گاڑی کو شدید نقصان پہنچا اور لوگوں کو بھی ذ ہنی کوفت کا سامنا کرپڑا تھا ۔ دوسرا روڈ حادثہ سینٹ فرانسسکو میں رونما ہوا جہاں ایک اور خود کار ٹیکنالوجی سے لیس گاڑی قابو میں نا ہونے باعث موٹر سائیکل سے بری طرح ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار کو شدید چوٹیں آئیں ۔امریکہ میں ان ٹر یفک حادثات کے باعث اب خود کار گاڑیوں کے استعمال پر سوالیہ نشان اُٹھنا شروع ہور ہے ہیں ۔