میری لینڈ: ہنسنا ہماری صحت پر متعدد مثبت اثرات مرتب کرتا ہے جو ممکنہ طور پر ہمیں امراضِ قلب سے بچاؤ کے لیے مدد دے سکتا ہے۔
دی ہارٹ فاؤنڈیشن کے مطابق ہنسنے کے اثرات قلبی ورزش کے مساوی ہوتے ہیں۔ یہ عمل دل کے دھڑکنے کو مزید بہتر اور اتنی ہی کیلوریز کو کم کرتا ہے جتنی کیلوریز چہل قدمی سے ہوتی ہیں۔ ہنسنے کا عمل مضر کولیسٹرول کو کم کرتا ہے اور مفید کولیسٹرول کو بڑھاتا ہے۔
ذیابیطس کے مریضوں پر کی جانے والی ایک تحقیق جو کولیسٹرول کی زیادتی کا شکار بھی تھے، ان میں ایک سال تک روزانہ آدھا گھنٹہ ہنسنے کے مثبت اثرات دیکھے گئے۔ سال کے آخر میں شرکاء میں مفید کولیسٹرول میں 26 فی صد کا اضافہ ہوگیا تھا۔
ہنسنا ہمارے ذہن پر موجود دباؤ کو بھی کم کرتا ہے، ہماری خون کی شریانوں کو کھولتا ہے اور فشارِ خون کو کم کرتا ہے۔
یونیورسٹی آف میری لینڈ میڈیکل سینٹر کی ایک تحقیق میں معلوم ہوا کہ ہنسنے کے دوران ہماری شریانیں نائٹرک آکسائیڈ خارج کرتی ہیں، جو ان شریانوں کو پھیلانے کا سبب بنتی ہے۔نائٹرک آکسائیڈ کا تعلق سوزش کی کمی اور شریانوں میں گٹھلیاں بننے میں کمی سے بھی ہے۔
یونیورسٹی آف ٹیکساس میں کی جانے والی ایک اور تحقیق میں ایک مزاحیہ ویڈیو اور شریانوں میں پیدا ہونے والی فوری لچک کے درمیان تعلق بھی پایا گیا۔