شادی کی رسمیں بظاہر جہاں تفریح کا ذریعہ ہوتی ہیں وہیں سنگین صورتحال اور نتائج کا باعث بھی بن جاتی ہیں۔
انٹرنیٹ پر ان دنوں ایک ایسی ہی ویڈیو زیر گردش ہے جس میں دلہا دلہن کو ہاتھا پائی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو میں شادی کے منڈپ میں ہونے والی رسموں کے لیے دلہا دلہن کو بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے جہاں دلہن جیسے ہی دلہا کو کچھ کھلانے کی کوشش کرتی ہے، دلہا روکتا ہے جس کے بعد دونوں کے درمیان جھگڑا شروع ہو جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں
ویڈیو: مٹھائی کھانے میں تاخیر، دلہا اور دلہن نے اسٹیج پر ہی ایک دوسرے پر تھپڑ برسادیے
ویڈیو میں آس پاس بیٹھی خواتین دونوں کو روکنے کی کوشش کرتی ہیں لیکن جوڑا ایک دوسرے پر گر کر لڑائی کرنا شروع کر دیتا ہے۔
فی الحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ دلہا دلہن کے درمیان جھگڑے کا واقعہ کہاں پیش آیا اور آیا یہ حقیقی لڑائی تھی یا پھر اپنی شادی کو یادگار منانے کا ایک طریقہ تھا۔