45

ملک میں مزید 352 افراد کورونا کا شکار،شرح 2.64 فیصد ہوگئی

ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی شرح معمولی اضافے کے بعد 2.64 ہو گئی جب کہ وبا سے متاثرہ 153 مریضوں کی حالت نازک ہے۔

قومی ادراہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 13ہزار 325 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 352 افراد کے نتائج مثبت آئے،جبکہ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں دوران کورونا وائرس سے کوئی ہلاکت ریکارڈ نہیں ہوئی۔ 

این آئی ایچ کے مطابق پشاور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 227 ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے 23 کے نتائج مثبت آئے اور شرح 10.13 فی صد ریکارڈ کی گئی۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 652 کیسز میں سے 50 افراد کے ٹیسٹ مثبت آنے پر شرح 7.67 فی صد ریکارڈ ہوئی۔

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں 2754 کیسز میں سے 137 مثبت آئے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں شرح 4.97 فی صد ریکارڈ کی گئی۔ مظفر آباد میں 23 کیسز میں سے 1 مثبت آیا اور شرح 4.35 فی صد ریکارڈ ہوئی جب کہ ملتان میں 141 کیسز میں سے 3 مثبت آنے پر شرح 2.13 فی صد رہی۔

کراچی میں 3566 کیسز میں سے 54 ٹیسٹوں کے نتائج مثبت آئے اور شرح 1.51 فی صد ریکارڈ ہوئی۔ حیدر آباد میں 60 میں سے 1 ٹیسٹ مثبت آیا اور شرح 1.67 فی صد ریکارڈ ہوئی۔ راولپنڈی میں 1327 ٹیسٹوں میں سے 11 مثبت آنے پر شرح 0.83 فی صد رہی جب کہ گلگت میں 194 کیسز میں سے 1 کا نتیجہ مثبت آنے پر شرح 0.52 فی صد ریکارڈ کی گئی۔