40

اِنسٹاگرام میں کی جانے والی حالیہ تبدیلیاں صارفین کے رویوں کی وجہ قرار


کیلیفورنیا: فوٹو شیئرنگ ایپ اِنسٹاگرام کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ایپلی کیشن میں کی جانے والی حالیہ تبدیلیاں صارفین کے رویوں کی وجہ سے کی گئیں۔

حالیہ دنوں میں انسٹاگرام میں متعارف کرائی گئی متعدد تبدیلیاں صارفین کی شدید تنقید کی زد میں رہیں۔ ان تبدیلیوں میں فوٹو سے ویڈیو پر سوئچ کرنا، پوسٹ کو بڑا ظاہر کرنے کے لیے ری ڈیزائن اور تجاویز پر شدید توجہ شامل ہیں۔

میٹا کی ذیلی کمپنی انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موسیری نے ٹویٹر پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ کچھ متنازع فیچر کی آزمائش کی گئی اور انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ یہ تجربات صحیح نہیں ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایپ فوٹو اور اپنے تجاویز پیش کرنے والے آلات کو دور کرنے کے لیے پُرعزم تھی۔

ٹویٹس کے ایک تواتر میں ان کا کہنا تھا کہ ایپ کی جانب سے یہ تجاویز اس لیے پیش کی جارہی تھیں کیوں کہ صارفین مناسب مقدار میں کنٹینٹ پوسٹ نہیں کر رہے تھے، وہ پُرجوش تھے کہ صارفین کی جانب سے زیادہ کنٹینٹ پیش کیا جائے گا لیکن اس میں مناسب نمو نہیں ہوئی۔

تاہم اِنسٹاگرام کے سربراہ نے یہ نہیں بتایا کہ کیوں انسٹاگرام فیڈ پر دوستوں کی مزید پوسٹ نہیں دِکھا سکتا جس طرح پہلے نظر آتی تھیں۔