282

اداکارہ حرا مانی نے دعا زہرہ سے متعلق اپنے بیان پرمعافی مانگ لی

پاکستان شوبز  انڈسٹری کی معروف  اداکارہ حرا مانی نے  دعا اور  ظہیر  کیلئے اپنے دیئے گئے بیان پر تنقید کے بعد دعا زہرہ  کے والدین اور اپنے مداحوں سے معافی مانگ لی۔

اداکارہ نے دو روز قبل  انسٹا گرام کی اسٹوری پر لکھا  تھا کہ ان کی دعا ہے کہ دعا زہرہ اور ظہیر کبھی الگ نہ ہوں، ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ اللہ تعالیٰ میری یہ دعا ضرور سنیں گے۔

جس کے بعد انہیں اس بیان پر سوشل میڈیا پر ٹرول کیا گیا اور شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا  تاہم انہوں نے انسٹاگرام پر ایک وضاحتی ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے دیئے گئے بیان پر معافی مانگتے ہوئے کہا کہ انہیں  اس حوالے سے مکمل معلومات نہیں تھی۔

ویڈیو بیان میں حرا نے کہا کہ’ میں اس معاملے پر غلط تھی اور مجھے اپنی غلطی ماننے میں کوئی شرم نہیں اور یہ کہ غلطیوں کو تسلیم کرنے میں کوئی مضحکہ بات نہیں ‘۔

اداکار منیب بٹ ، سونیا حسین  اور سنیئر اداکارہ صبا فیصل سمیت شوبز سے جڑی کئی شخصیات نےاس ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے حرا مانی کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ غلطیاں ہو جاتی ہیں جبکہ حرا کے مداحوں کا بھی کہنا ہے کہ وہ بےحد نرم اور صاف دل کی مالک ہیں انہوں نے غلطی تسلیم کرلی ہے انہیں معاف کردینا چاہیے۔