52

کراچی: کورنگی سے 18 سالہ لڑکی کی گھر سے پھندا لگی لاش برآمد

کراچی کے علاقے کورنگی ڈھائی نمبر میں گھر سے لڑکی کی پھندا لگی لاش ملی۔

ریسیکیو ذرائع کے مطابق گورنگی ڈھائی نمبر میں گھر سے ملنے والی لڑکی لاش کی شناخت 18 سالہ ماہ نور دختر رضوان راجپوت کے نام سے ہوئی ہے، جس کی میت کو اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

 

مقتول لڑکی کے والد رضوان راجپوت نے الزام عائد کیا ہے کہ بیٹی کو اس کے شوہر فیض عرف کلو نے قتل کرکے لاش پنکھے سے لٹکائی، ماہ نور کی 3 سال قبل شادی ہوئی تھی اور وہ 8 ماہ کے بچے کی ماں تھی۔

لڑکی کا والد لاش رکشے میں رکھ کر اپنے گھر کورنگی نمبر 6 لے گیا۔