59

ذہنی دباؤ ہماری جِلد اور بالوں کو متاثر کر سکتا ہے، تحقیق

اِلینوائے: ذہنی دباؤ ہماری زندگی کا ایک حصہ ہے۔ آپ کو ذہنی دباؤ کا شکار کرنے والا سبب معمولی ہو یا غیر معمولی ہو دونوں صورتوں میں آپ کی ذہنی اور جسمانی صحت کو متاثر کرتا ہے۔

چونکہ ہم اپنی زندگیوں سے ذہنی دباؤ کو مکمل طور پر ختم نہیں کرسکتے اس لیے مستند ماہرینِ امراضِ جِلد کچھ ایسے طریقے بتا سکتے ہیں، جن کو اسٹریس منیجمنٹ تکنیک کہا جاتا ہے، جو دباؤ کو کنٹرول کرنے کی آپ کی جسمانی، ذہنی، جذباتی اور روحانی ضروریات پر توجہ دیتے ہیں اور ہمارے جسم پر منفی اثرات کے خلاف لڑتا ہے۔

ایک ماہرِ امراضِ جِلد کیئرا بار کا کہنا تھا کہ ہمارا دماغ اور جِلد بہت قریبی تعلق رکھتے ہیں اور ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں رہتی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ جب ہم کام، رشتوں یا موجودہ حالات کے دائمی دباؤ سے گزرتے ہیں تو جِلد ایک ہدف اور دباؤ کے ہارمونز کا ذریعہ بن جاتا ہے جس کی وجہ سے جِلد کو خارش، سوزش ، جلن اور انفیکشن کے زیادہ خطرات ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب آپ سمجھ جاتے ہیں کہ دباؤ کس طرح آپ کے جسم کو متاثر کرتا ہے، آپ مؤثر طریقے سے ذہن اور جسم کے عمل کو ملا سکتے ہیں تاکہ دباؤ کو کم کیا جاسکے اور جسمانی، ذہنی اور جذباتی صحت کو بہتر بنایا جاسکے۔

ہمارے جسم کے اندر کیا معاملات چل رہے ہیں یہ اکثر جِلد سے واضح ہوجاتے ہیں۔ دباؤ سوزش میں اضافے، زخم کے دیر  سے ٹھیک ہونے اور جِلد پر منفی اثرات کا سبب بن سکتا ہے۔

دباؤ میں جِلد کے غدود زیادہ تیل بناتے ہیں جو ایکنی کا سبب بن سکتا ہے۔ دباؤ سوریاسِس اور ایکزیما جیسی جِلدی بیماریوں کا سبب بھی بن سکتا ہے۔ اس کےعلاوہ دباؤ جلِد کے بوڑھا ہونے کا عمل بھی تیز کردیتا ہے اور نتیجتاً جِلد پر جھریاں پڑ جاتی ہیں۔

دباؤ بالوں کی نشو نما پر اثر انداز ہوتے ہوئے ان کو باریک کرتا ہے اور ان کے گِرنے کا سبب بنتا ہے۔ دباؤ کی وجہ سے بال گرنے کا عمل وقتی ہوتا ہے لیکن اس پر توجہ دینا ضروری ہوتا ہے تاکہ ناقابلِ تلافی نقصان سے بچا جا سکے۔