یمسٹرڈیم: سائنس دانوں نے ایک ایسا ڈورمنٹ بلیک ہول دریافت کیا ہے جو پہلے کبھی دریافت نہیں کیا گیا، ڈورمنٹ بلیک ہول وہ بلیک ہول ہیں جو بڑے پیمانے پر ایکس رے شعائیں خارج نہیں کرتے۔
محققین کے مطابق حاصل ہونے والے غیر متوقع ڈیٹا میں یہ معلوم ہوتا ہے کہ ہماری ملکی وے کہکشاں کی پڑوسی کہکشاں لارج میگلینِک کلاؤڈ میں ایک اسٹیلر ماس بلیک ہول موجود ہے۔ وہ ستارہ جو اس بلیک ہول کا سبب بنا وہ بغیر کسی طاقتور دھماکے کے ختم ہوا تھا۔
اس سے قبل بھی بلیک ہول دریافت ہوئے ہیں لیکن محققین کے مطابق یہ بلیک ہول اپنی نوعیت کا علیحدہ بلیک ہول ہے۔
ایمسٹرڈم یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے ٹومر شینر، جو تحقیق کے مصنف بھی ہیں ان کا کہنا تھا کہ پہلی بار ہماری ٹیم کسی بلیک ہول کی دریافت کو مسترد کرنے کے بجائے اس کی تصدیق کے لیے ایک ساتھ بیٹھی۔
محققین نے اس بلیک ہول کی تلاش کو انتہائی مشکل قرار دیا۔ ماہرینِ فلکیات کا ماننا ہے کہ ڈورمنٹ بلیک ہولز کی موجودگی کائنات میں نسبتاً عام ہے، لیکن ہم ان کے متعلق بہت کم جانتے ہین اور ان کی مصدقہ مثالیں بہت نایاب ہیں۔
ان کی نشان دہی میں مشکلات کی وجہ یہ ہے کہ ڈورمنٹ ہونے کے سبب یہ اپنے اطراف سے زیادہ رابطے میں نہیں ہوتے۔