75

نادیہ جمیل نے فریج سے چیزیں کھانے والے بچے کے قتل کیخلاف آواز بلند کر دی

لاہور: گزشتہ دنوں لاہور میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں مکان مالکان نے 2 کمسن گھریلو ملازمین کو فریج سے اشیا نکالنے پر تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

تاہم سنگ دل مالکان کے تشدد کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق ہو گیا تھاجس پر پولیس نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا تھا۔

جہاں اس واقعے پر عوام شدید برہمی کا اظہار کر رہی ہے وہیں پاکستان کی معروف اداکارہ نادیہ جمیل نے بھی اپنے تمام مداحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ لاہور میں قتل کیے گئے 11 سالہ گھریلو ملازم کامران کے قتل کے خلاف ان کے ساتھ کھڑے ہوں۔

اداکارہ نادیہ جمیل جوکہ ایک چائلڈ پروٹیکشن ایکٹوسٹ بھی ہیں انہوں نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لاہور میں پیش آنے والے اس افسوسناک واقعے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔

 


اداکارہ نے کہا کہ بچوں کا فریج سے کھانا لینا چوری نہیں ہوتی لیکن رپورٹ میں یہی لکھا گیا، مالکان کے بڑے بیٹے کے تشدد سے ایک بچہ جاں بحق ہو گیا جبکہ چھوٹا بھائی اسپتال میں زیر علاج ہے۔

نادیہ جمیل ویڈیو پیغام میں ہاتھ جوڑ کر التجا کی کہ بچوں کے تحفظ کے لیے آواز اٹھائیں اور یہ دیکھیں کہ خون بہا کے طور پر یہ لوگ عظمیٰ کے قاتلوں کی طرح رہا نہ ہو جائیں، یہ جرم ہے اور اس کے لیے سزا کی ضرورت ہے، اس کیس کو ایک مثال بنانا چاہیے ان قاتلوں کو سزا دے کر مثال بنائیں ‘۔

اداکارہ نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ’ کیا ان ان غریب بچوں کی جان کی کوئی قیمت نہیں ہے؟ اس جنگ میں میرے ساتھ اپنی آواز بلند کریں ‘۔