47

عید پر گوشت کھانا ہےتو یہ ضرور پینا ہوگا ۔۔۔ معدے کی تیزابیت، سینے کی جلن اور بد ہضمی جھٹ پٹ ٹھیک کرنے کا طریقہ

عید الاضحٰی کے آتے ہی کھانوں اور پکوانوں کا ذائقہ منہ میں گھلنے لگتا ہے۔ اس عید پر گوشت بے حساب کھایا جاتا ہے اور کچھ لوگ تو لگتا ہے اسی انتظار میں ہوتے ہیں کہ ان کا تو ہاتھ ہی نہیں رکتا ہے، لیکن کیا آپ کو پتہ ہے کہ ہم یہ اتنا زیادہ گوشت جو کھاتے ہیں تو اس سے ہمارے معدے پر کتنا بوجھ پڑتا ہے۔ یہ غذا کتنے گھنٹوں تک ہمارے پیٹ میں موجود رہتی ہے۔ اگر ہم گوشت کھاتے ہیں تو یہ 72گھنٹے ہمارے معدے میں موجود رہتا ہے، جس کی وجہ سے ہمارا وزن بڑھتا ہے۔ یہ بادی بھی ہوتا ہے۔ اس سے ہمارے معدے پر بوجھ بھی پڑتا ہے۔ تو اس وقت ضرورت اس بات کی ہوتی ہے کہ ایسی کوئی چیز استعمال کی جائے کہ یہ کھانا فوراً ہضم ہوجائے۔ اگر آپ کھانا کھانے کے بعد یہ جادوئی ڈرنک پی لیں گے تو اس سے آپ کا کھانا بھی ہضم ہوگا اور باقاعدہ استعمال سے آپ کا وزن بھی کم ہوگا یہ آپ کی اضافی چربی بھی گھلائے گا اور تقریباً 15 کلو تک وزن کم ہوگا۔اس کے لئے آپ کو چاہیے:

کھیرا آدھا(چھلکے سمیت)

پائن ایپل آدھا کپ

پانی ایک گلاس

ادرک آدھا انچ کا ٹکڑا

اس میں چاہیں تو آئس کیوبس ڈال لیں۔ اب ان چیزوں کو بلینڈ کر لیں۔ یہ آپ کی بہترین ڈرنک تیار ہے یہ منٹوں میں آپ کا کھانا ہضم کرے گی اور پیٹ صاف کرے گی اس کو گلاس میں ڈال کر اس میں ایک چٹکی کالا نمک اور ایک لیموں نچوڑ لیں۔ اور صبح ناشتے کے بعد اور رات میں کھانے کے بعد یہ جادوئی ڈرنک پی لیں، اس کا رزلٹ آپ کو حیران کردے گا۔ اس کو پینے کے بعد آپ کو لگے گا ہی نہیں کہ آپ نے کوئی بھاری بھرکم غذا کھائی ہے ۔ آپ کا پیٹ بالکل ہلکا پھلکا رہے گا۔