48

سعودیہ میں خواتین اور مردوں کے الگ راستوں کی پابندی ختم

جدہ۔سعودی عرب میں اب ریستورانوں میں داخلے کے لیے خواتین اور مردوں کو الگ الگ راستوں سے گزرنے کی پا بندی ختم کردی گئی۔اس سے قبل ریستورانوں میں خواتین اور فیملیز کے داخلے کے لیے الگ جبکہ مردوں کے لیے الگ راستہ ہونا ضروری تھا۔تاہم بہت سے ریستوران، کیفیز اور عوامی مقامات پر یہ پابندی پہلے ہی خاموشی سے کافی حد تک کم کر دی گئی تھی۔

سعودی عرب کو ایک عرصے سے دنیا کی سب سے قدامت پسند جگہ سمجھا جاتا تھا لیکن سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے حال ہی میں ملک میں متعدد تبدیلیاں لائی ہیں، جن کو عالمی برادری میں خاصی پزیرائی بھی ملی ہے۔اتوار کے روز سعودی وزارت برائے بلدیات نے کہا کہ ریستورانوں کو اب صنفی بنیادوں پر الگ الگ داخلی راستے برقرار رکھنے کی ضرورت نہیں ہو گی۔ اس کے بجائے اب یہ فیصلہ کاروبار کرنے والوں پر چھوڑ دیا جائے گا۔