146

کم مقدار ڈالنے پر متعدد پٹرول پمپوں کے منیجرز گرفتار

پشاور۔ ضلعی انتظامیہ پشاور نے نواحی علاقوں میں مختلف پٹرول پمپوں کا معائنہ کر تے ہوئے کم مقدار ڈالنے پر منیجروں کو گرفتار کر لیا۔ ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرحبیب اللہ نے پھندو اور ارمڑ روڈ پر مختلف پٹرول پمپوں کا معائنہ کیا۔

اس دوران مقرر مقدار سے کم مقدار ڈالنے پر 4 منیجروں کو گرفتار کر لیا گیا۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے پھندو و ارمڑ روڈ پردکانوں کی چیکنگ کر تے ہوئے گرانفروشی اور غیر قانونی طور پر دکانوں میں پٹرول فروخت کر نے اور کم وزن روٹی پرمزید12 افراد کوبھی گرفتار کر لیا۔