49

ذیابیطس پر نظر رکھنے والی عینک تیار

ساؤ پالو: برازیل اور امریکی سائنس دانوں نے مشترکہ طور پر ایسی عینک تیار کرلی جو آنکھوں کی نمی سے ذیابیطس کے مریضوں کے خون میں شکر کی مقدار معلوم کرسکتی ہے۔

خون میں شکر ناپنے کے لیے عموماً سوئی چبھو کر خون کا ایک قطرہ نکال کر گلوکومیٹر پر رکھا جاتا ہے۔ یہ تکلیف دہ عمل دن میں بار بار کیا جاتا ہے اور اسی وجہ سے کم تکلیف دہ طریقے کی ضرورت محسوس کی جاتی رہی ہے۔ بسا اوقات اس طریقے میں انفیکشن بھی ہوجاتا ہے۔