45

خیبر پختونخواسمیت ملک بھر میں 30 ہسپتال اپ گریڈ

پشاور۔وزارت صحت نے ٹی بی کنٹرول پروگرام کے تحت خیبر پختونخواسمیت ملک بھر میں 30 ہسپتالوں کو اپ گریڈ کر دیاہے ٗمنصوبے کے تحت ان ہسپتالوں کے لئے آلات، جدید مشینری کی خریداری گلوبل ٹی بی فنڈ سے کی گئی ہے پروگرام کے تحت ہسپتالوں میں ٹی بی مریضوں کا علاج مفت کیا جائے گا۔

 خیبر پختونخوا میں 5، سندھ میں 8، پنجاب میں 12، بلوچستان میں 2، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آد میں ایک ایک ہسپتال کو اپ گریڈ کیا گیا ہے وزارت صحت نے ٹی بی کے بڑھتے ہو ئے کیسز پر قابو پانے کے لئے یہ اقدام اٹھایا ہے اپ گریڈ ہونے والے ہسپتالوں میں ایل آر ایچ پشاور، اے ٹی ایچ ایبٹ آباد، ایم ایم ٹی ایچ ڈیرہ اسماعیل خان، ایس ایس ٹیچنگ ہسپتال سوات اور ڈی ایچ کیو مردان شامل ہیں۔