57

وزیر اعظم عمران خان کیلئے ”لائف ٹائم اچیومنٹ“ ایوارڈ

لندن۔ وزیر اعظم عمران خان کو سکھ مذہب کے بانی گرو نانک دیو جی کی 550 ویں یوم پیدائش کی تقریبات کے دوران دو سرکردہ برطانوی سکھ تنظیموں نے "لائف ٹائم اچیومنٹ" سے نوازا۔سٹی ہال میں منعقدہ اس پروگرام کی سکھ نیٹ ورک، سکھ فیڈریشن یوکے اور لندن کے میئر صادق خان کے اشتراک سے لندن اسمبلی کے ممبر ڈاکٹر اونکر سہسوٹا نے مشترکہ طور پر میزبانی کی۔وزیر اعظم کی جانب سے وزیر اعظم عمران کے ترجمان برائے برطانیہ اور یورپ میں تجارت و سرمایہ کاری، صاحبزادہ جہانگیر نے ایوارڈوصول کیا۔

ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق لندن کے میئر نے مہمانوں کا استقبال کیا اور برطانیہ میں سکھوں کی کامیابیوں اور تعاون کو اجاگر کیا۔ صادق خان نے سکھ برادری اور سکھ مذہب کی مساوات، قبولیت اور یکجہتی کے لئے جدوجہد کرنے کی تعلیمات کی تعریف کی۔اس پروگرام کے دوران پریت کور گل، ڈاکٹر ساہوٹا، ڈپٹی میئر ڈیبی ویکس برنارڈ، ستپال سنگھ، جس سنگھ، کینن مارک پولسن اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق صاحبزادہ جہانگیر نے مزید کہا، یہ وزیر اعظم عمران کی حکومت کے لئے فخر کی بات ہے کہ کرتار پور راہداری کے بارے میں "زبردست کام" نو مہینوں کے قلیل ترین عرصے میں مکمل ہوا  تاکہ سکھ برادری کو گرو نانک دیو جی کے یوم پیدائش کی تقریبا ت کے وقت پر کرتار پور آنے میں آسانی ہو۔