45

ٹوئٹر کی ڈیسک ٹاپ سائٹ پر ٹوئٹس شیڈول کرنے کا فیچر متعارف

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کا استعمال بیشتر افراد کرتے ہیں مگر اس میں اکثر اپنا میسج کسی خاص وقت پوسٹ کرنا ہوتا ہے مگر اس سائٹ میں شیڈول کا آپشن نہیں، بلکہ ٹوئٹ ڈیک کا سہارا لینا پڑتا ہے۔

اور اب ٹوئٹر نے کچھ خوش قسمت افراد کے لیے ٹوئٹ شیڈول کرنے کا فیچر متعارف کرا دیا ہے جو صارفین ٹوئٹر کی ویب ایپ پر استعمال کرسکتے ہیں۔ یہ نیا فیچر ان صارفین کے لیے بہت مددگار ثابت ہوگا جو بہت زیادہ ٹوئٹس کرتے ہیں مگر پہلے شیڈول کے لیے ٹوئٹ ڈیک یا کسی تھرڈ پارٹی سروس کا سہارا لینے پر مجبور تھے۔

اگر آپ بھی ان خوش قسمت افراد میں شامل ہیں جن کے لیے یہ فیچر دستیاب ہے تو پہلے کمپوز ونڈو میں جائیں اور کچھ لکھنے کے بعد تھری ڈاٹ پر کلک کریں گے تو شیڈول ٹوئٹ کا آپشن نظر آئے گا۔ وہاں مطلوبہ وقت اور تاریخ کا اندراج کرکے شیڈول کردیں اور بس۔

TweetDeck@TweetDeck

Tweet scheduling on https://twitter.com ? Yes please! Starting today, we’re experimenting with bringing one of @TweetDeck’s handiest time-saving features into Twitter. Tell us what you think if you’re part of the experiment.

Embedded video

781

11:05 PM - Nov 20, 2019

Twitter Ads info and privacy

449 people are talking about this

جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ یہ فیچر پہلے صرف ٹوئٹ ڈیک تک محدود تھا جو ٹوئٹر کی ڈیش بورڈ ایپ ہے جو ٹوئٹس دیکھنے، ہیش ٹیگز، ٹرینڈز اور دیگر کے لیے استعمال کی جاتی تھی، جبکہ بیک وقت بہت زیادہ ٹوئٹس دیکھ سکتے ہیں اور بیک وقت کئی اکاﺅنٹس سے لنک کرسکتے ہیں۔

ٹوئٹر کی جانب سے ویب سائٹ پر شیڈول فیچر کے حوالے سے فیچرز کی تفصیلات نہیں ظاہر کی گئیں اور یہ واضح نہیں کہ بیک وقت کئی ٹوئٹس شیڈول کرنا ممکن ہوگا یا نہیں، جبکہ یہ فیچر کب تک تمام صارفین کے لیے دستیاب ہوگا یا کب تک موبائل ایپ میں اس کی آمد ہوگی۔ اور اس فیچر کے ساتھ ٹوئٹ ڈیک کے مستقبل کے حوالے سے بھی سوال اٹھنے لگے ہیں۔