38

73افرا د کو سعودی عرب کے منفرد اقامے جاری

ریاض۔سعودی عرب نے 19 ممالک سے تعلق رکھنے والے 73 افراد کو منفرد اقامے جاری کیے ہیں جبکہ درخواستیں جمع کرنے والے باقی خواہش مندوں کی بھی جانچ پڑتال ہو رہی ہے۔سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق منفرد اقامہ مرکز نے کہا ہے کہ درخواست جمع کرنے والوں کی پہلی کھیپ کو منفرد اقامے جاری ہوئے ہیں، ان میں سے بعض سرمایہ کار، ڈاکٹرز اور بعض ایسے ہیں جو مستقل طور پر سعودی عرب میں قیام کرنا چاہتے ہیں۔

منفرد اقامہ مرکز نے کہا ہے کہ شرائط اور ضوابط پر پورا اترنے والا کوئی بھی شخص منفرد اقامہ حاصل کرنے کے لیے آن لائن درخواست جمع کرا سکتا ہے۔واضح رہے کہ سعودی عرب نے ویڑن 2030 کے مطابق نمایاں خصوصیات کے حامل غیر ملکیوں کو منفرد اقامہ جاری کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔منفرد اقامہ حاصل کرنے والوں کو کئی مراعات حاصل ہوں گے جن میں سے ایک یہ بھی ہے کہ وہ سعودی عرب میں کاروبار بھی کر سکتے ہیں۔