94

شاہد آفریدی کی بیٹی کی خوبصورت نظم وائرل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی شاہد آفریدی کی بیٹی نے پاکستان کے لیے ایک خوبصورت  نظم  پڑھی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔ اس ویڈیو کو ٹوئٹر پر شاہد آفریدی کی اہلیہ نادیہ شاہد نے مداحوں کے ساتھ شیئر کیا۔

ویڈیو میں شاہد آفریدی اپنی بیٹی اسمارا کے ساتھ موجود ہیں، جبکہ اسمارا پاکستان کے لیے لکھی ہوئی نہایت خوبصورت نظم پڑھ کر سنا رہی ہیں۔ اس ویڈیو کو شیئر کرنے کے ساتھ نادیہ شاہد نے لکھا کہ 'گھر واپسی آنے پر خوش آمدید بابا'۔

Nadia Shahid@nsaafridi

Welcome back to home BABA❤️

Embedded video

21K

12:13 PM - Nov 3, 2019

Twitter Ads info and privacy

2,535 people are talking about this

شاہد آفریدی کی بیٹی کی اس نظم کو ٹوئٹر پر خوب داد موصول ہورہی ہے۔ یاد رہے کہ شاہد آفریدی کی شادی نادیہ شاہد سے سال 2000 میں ہوئی تھی۔ ان کی چار بیٹیاں اقصیٰ، عنشہ، اجوا اور اسمارہ ہیں۔

ویسے تو شاہد آفریدی اپنی ذاتی زندگی یا فیملی کے حوالے سے زیادہ بات کرتے نظر نہیں آتے البتہ سوشل میڈیا پر ان کی فیملی کے ساتھ کئی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں۔ یاد رہے کہ رواں سال شاہد آفریدی کی سوانح حیات ’گیم چینجر‘ بھی سامنے آئی تھی۔

اس کتاب کے ذریعے شاہد آفریدی نے اعلان کیا تھا کہ 'میں نے معاشرتی اور مذہبی وجوہات کے باعث یہ فیصلہ کیا کہ میری بیٹیاں عوامی سطح کے کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لیں گی اور ان کی والدہ نے میری اس بات سے اتفاق کیا'۔

اس بیان کے بعد کھلاڑی کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس کے باوجود شاہد آفریدی نے ٹوئٹ پر لکھا تھا کہ وہ والد ہونے کی حیثیت سے اپنی بیٹیوں کے لیے فیصلے لے سکتے ہیں۔

فوٹو/ ٹوئٹر