32

مقبوضہ کشمیر اور لداخ کے الگ الگ ریڈیو اسٹیشن کا آغاز

نئی دہلی۔ مقبوضہ کشمیر میں جموں و کشمیر، اور لداخ میں نومبر کے پہلے ہفتے میں دو نئے ریڈیو اسٹیشنوں کا آغاز کیا جائے گا۔سرکاری ذرائع نے بین الاقوامی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ دو نئے ریڈیو اسٹیشنزآزاد کشمیر کی سرحد سے متصل کشمیر  اور کارگل سے  کچھ  فاصلے پر ہیمبوٹنگنگلہ لداخ میں قائم کیا جائے گا۔ دونوں مقامات کو ان کی اسٹریٹجک اہمیت کے لئے منتخب کیا گیا ہے اور دونوں یونین ٹیریٹری میں مقامی آبادی تک حکومتی رسائی کے لئے یہ اہم کردار ادا کریں گے۔

 13 ہزار فٹ سے بلندی پر واقع ہیمبوٹنگنگلہ، آل انڈیا ریڈیو کا بلند ترین ایف ایم اسٹیشن ہوگا۔ وسیع تر کوریج کو یقینی بنانے کے لئے پہاڑی علاقوں کے اندر بھی ایف ایم ٹرانسمیٹر نصب کئے گئے ہیں،جن میں پیٹنائٹپ، نوشہرہ، ادھم پور، ریاسی، پونچھ اور بھدرواہ کے علاقے شامل ہیں ہیں۔ جموں اور سری نگر میں پبلک براڈکاسٹنگ کے ادارے موجودہ سیٹ اپ کے علاوہ ہیں۔