کھیرا ایک ایسی سبزی ہے جسے کھانے کے بے شمار فوائد ہیں، مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ کھیرا جلد کو بہتر بنانے میں بھی بے حد مددگار ثابت ہوتا ہے؟
کھیرے کے رس کو جلد پر استعمال کرنے کے بے شمار فوائد ہیں جس سے آپ آج تک ناواقف ہوں گے۔ آئیے ہم آپ کو کھیرے کے رس کو استعمال کرنے کے چند طریقے اور فوائد بتائیں۔
دھوپ سے جلد جھلس جانا
کھیرے کا رس دھوپ سے جھلسنے والی جلد کے رنگ کو ٹھیک کرتا ہے، اگر آپ بھی زیادہ دیر دھوپ میں رہتے ہیں اور اس وجہ سے آپ کی جلد متاثر ہوگئی ہے تو آپ بھی یہ ٹوٹکا کیجیے۔
سب سے پہلے کھیروں کا رس نکال لیں، اب اس رس کو اس حصے پر لگائیں جو کہ دھوپ کی وجہ سے متاثر ہوا ہو، اب اس رس کو 20 منٹ بعد دھو لیں، ایسا کرنے سے جھلسنے والی جلد ٹھیک ہو جائے گی۔
چمکدار جلد
کھیرے کا رس آپ کی جلد کو چمکدار اور شاداب بنا دیتا ہے اگر آپ بھی خوبوصورت اور چمکدار جلد چاہتے ہیں تو سب سے پہلے کھیرا لیجیے اور اسے کاٹ کر بیجوں والا حصہ نکال کر اس کے ٹکڑے کر دیجیے۔
اب ایلوویرا کا ایک پتہ لیجیے اور اس کو درمیان سے دو حصے کر کے اس میں موجود جیل کو نکال لیجیے۔ بلینڈر میں ان کھیرے کے ٹکڑوں اور ایلوویرا جیل کو ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کرلیں۔
اب اسے اپنے چہرے پر 10 سے 15 منٹ تک لگا رہنے دینے کے بعد دھو لیجیے، اس طرح کرنے سے آپ کی جلد تروتازہ ہو جائے گی۔