31

بھارت نے مزید گن شپ ہیلی کاپٹر افغانستان فضائیہ کے حوالے

افغان وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ بھارت نے 2مزید ایم آئی 35  گن شپ ہیلی کاپٹر افغان فضائیہ کے حوالے کر دئیے، ایم آئی 35، ایم آئی 24 کا جامع اپ گریڈ، ایک ورسٹائل ہیلی کاپٹر گن شپ ہے جس میں دستے لے جانے کی صلاحیت ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ بھارت نے 2مزید ایم آئی 35  گن شپ ہیلی کاپٹر افغان فضائیہ کے حوالے کر دئیے، ایم آئی 35، ایم آئی 24 کا جامع اپ گریڈ، ایک ورسٹائل ہیلی کاپٹر گن شپ ہے۔

جس میں دستے لے جانے کی صلاحیت ہے۔ہیلی کاپٹروں کو کابل ائیرپورٹ پر ایک تقریب کے دوران سپرد کیا گیاجس میں افغانستان کے قائم مقام وزیر دفاع اسداللہ خالد اور افغانستان میں بھارتی سفیر ونے کمار نے شرکت کی۔حالیہ برسوں میں بھارت نے کئی ایم آئی 35 ہیلی کاپٹر افغانستان پہنچائے ہیں۔

گذشتہ برس  افغانستان میں اس وقت کے امریکی افواج کے کمانڈر، جنرل جان کیمبل نے کہا تھا کہ بھارت کی جانب سے ایم آئی 34 ملٹی رول ہیلی کاپٹروں نے عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی میں بڑا فرق پیدا کیا ہے۔ایم آئی -35، ایم آئی 24 کا جامع اپ گریڈ، ایک ورسٹائل ہیلی کاپٹر گن شپ ہے جس میں دستے لے جانے کی صلاحیت ہے۔