99

مائیکروسافٹ کے نئے لیپ ٹاپس اور ٹیبلیٹ متعارف

مائیکرو سافٹ نے اپنے سرفیس سیریز کی نئی ڈیوائسز متعارف کرادی ہیں اور پہلی بار اس کمپنی نے اے آر ایم پراسیسر والا لیپ ٹاب بھی پیش کیا ہے۔

کمپنی کی جانب سے نیویارک میں ایک ایونٹ کے دوران سرفیس پرو ایکس، سرفیس پرو 7 اور سرفیس لیپ ٹاپ متعارف کرائے جبکہ ایک نیا وائرلیس ائیربڈ بھی پیش کیا جو اس کے مشہور آفس سافٹ وئیر کے لیے بھی کام کرسکے گا۔

سرفیس لیپ ٹاپ 3

فوٹو بشکریہ ٹیک کرنچ

اگر لیپ ٹاپ کی بات کی جائے تو مائیکرو سافٹ کی ڈیوائسز کو حالیہ برسوں میں کافی پسند کیا گیا ہے اور رواں سال کے لیپ ٹاپس اب تک کے سب سے طاقتور سمجھ جاسکتے ہیں۔

یہ لیپ ٹاپ 13.5 اور 15 انچ ورژن میں دستیاب ہوں گے ، جن کے کی بورڈ ریمووایبل ہوں گے جبکہ ان کو رپیئر کرانا اور پرزوں تک رسائی کو بھی آسان کیا گیا ہے۔

13.5 انچ والے لیپ ٹاپ میں 10 جنریشن کواڈ کور انٹیل پراسیسر دیا گیا ہے جس کے بارے میں کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ ایپل کے نئے میک بک ائیر کے مقابلے میں 3 گنا زیادہ طاقتور ہے جبکہ 15 انچ کے ورژن میں اے ایم ڈی راڈیون پراسیسر دیا گیا ہے جبکہ پہلی بار یو ایس بی پورٹ سی، اسٹوڈیو نوائز کینسلنگ مائیکرو فونز دیئے گئے ہیں۔

یہ لیپ ٹاپ 22 اکتوبر سے دستیاب ہوں جن میں سے 13 انچ والا 999 ڈالرز جبکہ 15 انچ والا لیپ ٹاپ 1199 ڈالرز میں فروخت کیا جائے گا۔

سرفیس پرو ایکس

فوٹو بشکریہ ٹیک کرنچ

یہ پہلی ڈیوائس ہے جس میں مائیکرو سافٹ نے اے آر ایم کا پراسیسر دیا ہے۔

13 انچ کی ڈیوائس میں مائیکروسافٹ کی اپنی ایس کیو 1 چپ دی گئی ہے جو کہ کوالکوم اسنیپ ڈراگون اور اے آئی ایکسیلیٹر پر مبنی ہے، یعنی یہ پہلا سرفیس لیپ ٹاپ ہے جس میں اے آئی انجن موجود ہے۔

مائیکرو سافٹ اور کوالکوم پرو ایکس کے لیے کاسٹیوم ڈیزائن جی پی یو کورز پر بھی کام کررہے ہیں جو کہ اے آر ایم کے مائیکروسافٹ ولے ونڈوز 10 پر کام کرسکیں گے، جبکہ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ کسی بھی 2 ان 1 لیپ ٹاپ میں سب سے پتلے بیزل والا لیپ ٹاپ ہے۔

اس میں یو ایس بی سی، فاسٹ چارجنگ اور ایل ٹی ای سپورٹ موجود ہے، جبکہ یہ 5 نومبر سے دستیاب ہوگا جس کی قیمت 999 ڈالرز رکھی گئی ہے۔

سرفیس پرو 7

فوٹو بشکریہ ٹیک کرنچ

یہ مائیکرو سافٹ کا نیا ٹیبلیٹ ہے جس میں پہلی بار یو ایس بی ٹائپ سی پورٹ دی گئی ہے۔

12 انچ کے ٹیبلیٹ کے ساتھ کی بورڈ کور کو اٹیچ کیا جاسکتا ہے جبکہ سرفیس پین اسٹائلوس پر اس پر لکھنے، خاکے بنانے، نوٹ اور دیگر کام کام کیے جاسکتے ہیں۔ اس ڈیوائس میں نیا مائیکروفون اسٹوڈیو مائیکس دیا گیا ہے جو کہ نئے سرفیس لیپ ٹاپ کا بھی حصہ ہے۔

یہ ٹیبلیٹ 22 اکتوبر سے 749 ڈالرز میں دستیاب ہوگا۔