158

ٹیکنالوجی نے خراٹوں کا بھی حل نکال لیا

ہم میں سے بہت سے لوگ رات میں سوتے ہوئے دوسروں کے خراٹوں کی آواز کی وجہ سے پرسکون نیند سے محروم ہو جاتے ہیں۔

تحقیق کے مطابق ہر 2 سے ایک مرد اور ہر 4 خواتین میں سے ایک خاتون خراٹے لینے کی عادی ہوتی ہے، مگر اب آپ کو اس عادت سے مزید پریشانی نہیں ہوگی کیونکہ جدید سائنس نے اس مسئلے کا حل بھی نکال لیا ہے۔

’سائلنٹ اسنور‘ نام کی ایسی ڈیوائس متعارف کروائی گئی ہے جو کہ استعمال کرنے میں نہایت ہی آسان ہے اور اس سے آپ خراٹوں کی آواز سے چھٹکارا حاصل کر سکتے ہیں۔

اس ڈیوائس کو سیلیکون سے بنایا گیا ہے جس میں دو مقناطیس بھی لگے ہوئے ہیں، اسے سوتے وقت ناک میں لگانے سے یہ ناک کے اعصاب کو متحرک کرنے میں مدد دیتی ہے جس کی وجہ سے نیند کے دوران خراٹے کی آواز آنا بند ہو جاتی ہے۔

یہ ڈیوائس ناک کے نتھنوں کو کشادہ کر کے سانس لینے کے عمل کو بہتر بناتی ہے، جس کی وجہ سے آپ بغیر کسی مداخلت یا تکلیف کے خراٹوں کے بغیر سکون سے سو سکتے ہیں۔