41

امریکی صدر کی ایک بار پھر مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش

نیویارک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں ایک بار پھر کشمیر کے مسئلے پر ایک بار پھر ثالثی کی پیشکش کردی۔

وزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے امریکا میں موجود ہیں۔ اس موقع پر عمران خان اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور دیگر اہم شخصیات بھی شریک ہوئیں۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں مسئلہ کشمیر اور جنوبی ایشیا میں امن وسلامتی پر بات چیت کی گئی۔  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ عمران خان اور نریندر مودی سے اچھے تعلقات ہیں، پاکستان اور بھارت چاہیں تو کشمیر پر ثالثی کو تیار ہوں، امید ہے پاکستان اور بھارت کشمیر کے مسئلہ کو بات چیت سے حل کریں گے۔

صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستانی وزیراعظم پر مکمل اعتماد کرتاہوں، عمران خان خطے کی ترقی اور امن کے لئے کام کرنا چاہتے ہیں۔ علاوہ ازیں عمران خان نے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن سے ملاقات کی ہے۔ عمران خان ترک صدر رجب طیب ایردوان سے بھی ملاقات کریں گے۔