105

ارمڑ میں جگری دوست کو قتل کرنیوالے قاتل بھائی گرفتار

پشاور۔کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے نواحی علاقے ارمڑ میں دو روز قبل جگری دوست کو قتل کرنیوالے 2 قاتل بھائیوں کوگرفتار کرلیا ملزموں نے مقتول کو ایل سی ڈی کے تنازعہ پر قتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔

پولیس کے مطابق بیوہ غلام رسول نے دو روز قبل رپورٹ درج کرائی تھی کہ اس کے بیٹے آصف کو ہمسائیوں عبدالصمد اور عابد پسران اسحاق نے قتل کیا ہے جس کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر ڈویژن صاحبزادہ سجاد کی وہدایت پر ایس ایچ او تھانہ ارمڑ رفیق خان پر مشتمل خصوصی ٹیم کاروائی کرکے دونوں قاتل بھائیوں کوگرفتار کرکے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا جبکہ مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔