بنوں۔بنوں میں دو گروہوں میں تصادم ہوا ہے جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق بنوں کے علاقے تھانہ بسیہ خیل کی حدود میں دو فریقین کے درمیان جائیداد کے تنازع پر مسلح تصادم ہوا ہے۔
تصادم کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین میں دو بھائی بھی شامل ہیں۔ واقعے کے بعد کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔