108

مانسہرہ میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد قتل

مانسہرہ۔مانسہرہ میں مکان کے تنازع پر ایک ہی خاندان کے 4 افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق مانسہرہ کے علاقے تھانہ صدر کی حدود گاؤں شاخیل گڑھی میں مکان کے تنازع پر ایک ہی خاندان کے 4 افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ ماجد نامی شخص نے باپ، بھائی، بہن اور بھابھی کو فائرنگ کر کے قتل کیا اور فرار ہوگیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔