36

ٹرمپ کا مودی کی انگریزی پر تبصرہ، صحافی لوٹ پوٹ ہوگئے

پیرس: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےبھارتی وزیراعظم کی انگریزی پر تبصرے سے ملاقات زعفران زار ہوگئی اور خود مودی کی بھی بے ساختہ ہنسی چھوٹ گئی۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی جہاں اپنے بلند و بانگ مگر غیر حقیقی دعووں کے باعث اپنے ہی ملک میں تنقید کا شکار رہتے ہیں وہیں مودی سے بیرون ملک دوروں کے دوران بھی کوئی نہ کوئی اوٹ پٹانگ حرکت سرزد ہوجاتی ہے۔

صحافی مودی کی انہی پروٹوکول کے خلاف اور عقل سے بالاتر بچگانہ حرکات کی تلاش میں رہتے ہیں اور جسے مودی عالمی میڈیا کی توجہ سمجھ بیٹھتے ہیں۔ جی – 7 اجلاس کی سائیڈ لائن ملاقات میں بھی مودی نے اپنی یہی روایت برقرار رکھی۔

امریکی صدر ٹرمپ سے اہم ملاقات کے آغاز پر وزیر اعظم مودی نے غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صحافیوں سے دونوں سربراہان کو اکیلے میں گفتگو کرنے کا موقع فراہم کرنے کی التجا اردو میں کی۔ امریکی صدر نے مودی کی اس غیر سفارتی حرکت کو ہلکے پھلکے انداز میں تنقید کا نشانہ بنایا۔

صدر ٹرمپ جو ہکا بکا مودی کی اس حرکت کو دیکھ رہے تھے اچانک بول اُٹھے کہ ’ دراصل مودی بہت اچھی انگریزی بولتے ہیں تاہم اس وقت وہ انگریزی بولنا نہیں چاہتے۔‘

ANI@ANI

France: US President Donald Trump jokes with Prime Minister Narendra Modi during the bilateral meeting on the sidelines of . Trump says, "He (PM Modi) actually speaks very good English, he just doesn't want to talk"

Embedded video

25.1K

4:08 PM - Aug 26, 2019

Twitter Ads info and privacy

8,189 people are talking about this

امریکی صدر کے اس بے ساختہ تبصرے پر محفل زعفران زار بن گئی اور مودی نے جھینپ مٹاتے ہوئے قہقہہ لگایا اور صدر ٹرمپ کا ہاتھ تھام کر بات آئی گئی کرنے کی کوشش کی اور تالی بھی ماری۔