44

افغانستان کودہشت گردی کی لیبارٹری نہیں بننے دینگے، امریکی صدر

 واشنگٹن۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا افغان حکومت اورطالبان سے اچھی بات چیت ہوئی، دیکھتے ہیں کیاہوتاہے،افغانستان کودہشت گردی کی لیبارٹری نہیں بننے دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا طالبان اورافغان حکومت سے اچھی بات چیت ہورہی ہے، دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے، افغانستان میں ایک وجہ سے ہیں، فیصلہ کریں گے، ہمیں افغانستان میں طویل مدت تک رہناچاہیے یا نہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں فوجیوں کی تعدادتیرہ ہزارسے کم کرسکتے ہیں لیکن افغانستان میں موثرانٹیلیجنس چھوڑ کرجائیں گے اور افغانستان کو دہشت گردی کی لیبارٹری بننے سے روکیں گے۔

امریکی صدر نے مزید کہا نائن الیون کے دہشت گردوں کاتعلق افغانستان سے نہیں تھا، نائن الیون کے دہشت گردوں کی تربیت افغانستان میں ہوئی تھی۔یاد رہے دو روز قبل صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زیر صدارت امریکا کی اعلی سیاسی و عسکری قیادت کا اجلاس ہوا تھا، جس میں افغانستان سے امریکی فوج کی واپسی اور طالبان سے امن معاہدے پر غور کیا گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ نے طالبان کے ساتھ امن معاہدے کی تیاری کا بھی اشارہ دیا تھا۔علی سول و عسکری حکام کے اجلاس کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر ممکن ہوسکے تو اس 19 سال سے جاری جنگ کے دونوں حریف اب ایک معاہدے کی جانب دیکھ رہے ہیں۔